Posts
Showing posts from November, 2017
Social Media Ban in Pakistan
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان بھر میں ایک بار پھر سوشل میڈیا کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا فیس بک، ٹوئیٹر اور یوٹیوب پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگا دی گئی ہے یاد رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کو حکومت نے ختم کرنے کے لیے پولیس کی مدد لی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے پہلے پیمرا کی مدد سے نیوز چینل کو آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگوا دی۔ جس کے نتیجے میں فیس بک توئیٹر اور یوٹیوب کو پاکستان میں بند کر دیا گیا حکومت پاکستان نے اگلا فیصلہ کیا ہے کہ موبائل فون سروس کو بھی معاملہ ٹھنڈا ہونے تک معطل کر دیا جائے تاہم ابھی تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا ادھر دھرنا کے شرکا نے وزیر قانون کے ساتھ وزارتِ داخلہ کا بھی استعفیٰ مانگ لیا ہے #BanSocialMediaInPakistan www.Youtube.com/AtifIjazVirk
دھرنا اور حکومت Dharna aur Hakoomat
- Get link
- X
- Other Apps
بالآخر حکومت نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے اور دھرنا اٹھانا کے لیے غلط طریقہ استعمال کیا۔اور پورے ملک میں افراتفری کی صورتِ حال پیدا کردی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کہ مطابق انتظامیہ نے کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ کے کہنے پر کی ہے۔ جبکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھا میں فیض آباد کا وزیر داخلہ نہیں پاکستان کا وزیر داخلہ ہوں ملک بھر میں جاری احتجاج میں مظاہرین نے حکومت کو گھر جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
PTI NA-105 Gujrat
- Get link
- X
- Other Apps
گجرات حلقہ این اے 105میں تحریک انصاف کے امیدواروں میں محمد افضل گوندل، چوہدری عثمان دھدرا، چوہدری علیم الدین سر فہرست ہیں گزشتہ الیکشن میں محمد افضل گوندل کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا، جنہوں نے 40ہزار ووٹ حاصل کیے، جبکہ عثمان منظور دھدرا اس بار نیشنل اسمبلی کے ٹکٹ کے لیے پرعزم ہیں، 2008میں چوہدری عثمان نے تحریک انصاف جوائن کی، اور گجرات میں باقاعدہ پارٹی سیکرٹریٹ بنایا، اور عمران خان کا پیغام عام کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کیں۔ علیم الدین وڑائچ بھی عوامی رابطہ مہم میں کافی سرگرم ہیں، اور این اے 105کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں یاد رہے علیم الدین وڑائچ کے بھائی کلیم الدین وڑائچ یونین کونسل چیئرمین تحریک انصاف کے پینل سے ہیں
تحریک انصاف کی مقبولیت
- Get link
- X
- Other Apps
تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ عمران خان کی ان تھک کوشش ہے، جہاں دیگر پارٹیاں لوگوں کو اپنا آپ دکھانے اور اپنی کارکردگی دینے کی باتیں کرتیں ہیں وہاں عمران خان نے عام لوگوں کو شعور دینے کی ٹھانی، اپنے حق میں اپنی آواز بلند کرنے کی ترغیب دلائی لوگوں کے دلوں سے خوف کے بت کو نکالا تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جس کی نقل اب تمام سیاسی جماعتیں کرتی ہیں، پارٹی نغمے، شرٹس، کیپس اور فیملی سمیت لوگوں کو جلسوں میں شرکت کی دعوت بھی اسی جماعت نے شروع کی جیالے ہوں یاں متوالے یاں کسی اور پارٹی کے سرگرم کارکن وہ عمران خان کے نظریے کو ہی فالو کرتے ہیں
اسلام آباد دھرنا
- Get link
- X
- Other Apps
اسلام آباد میں جاری دھرنے کی طرف عدم توجہ سے حکومت سمجھ رہی تھی شاید معاملات آگے نہ بڑھیں، اورمولوی حضرات اپنے دل کی بھڑاس نکال کر گھروں کو چلیں جائیں گئے یاد رہے کہ دھرنا ختم نبوت قانون پر چھیڑ چھاڑ کرنے پر بیٹھا ہے، جن لوگوں نے اس قانون میں رد و بدل کی کوشش کی انہوں نے اپنے اس غلط عمل کو کلریکل غلطی قرار دے کر راہ فرار اختیار کرنا چاہی۔ تاہم اسلامی مذہبی تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ آئین میں رد و بدل کرنے والے وزیر قانون زاہد حامد کو مستعفیٰ کیا جائے اور اس ترمیم کرنے والوں کے نام دئیے جائے جس پر حکومت نے وزیر قانون کا ہتانے سے صاف انکار کر دیا اور دھرنا کے ارد گرد پولیس کی ڈیوٹی لگا دی تانکہ دھرنے والوں کو ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا جائے مگر تحریک لیبک کے راہنما اور کارکن بھرپور عزم کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں کہ وزیر کے مستعفیٰ ہونے اور ترمیم کرنے والوں کے نام سامنے آنے تک دھرنا دیں۔ اسلامی ملک میں حکومت کا غیر آئینی اقدام انتہائی قابل مذمت ہے آئے روز دھرنے والوں کی حمایت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مگر حکومت کوئی بھی عملی اقدام نہیں کر رہی
اہلیت اور نا اہل
- Get link
- X
- Other Apps
السلام علیکم دوستو آج مورخہ 21-11-2017 کو قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کو دیکھا جائے تو اک ہی بات واضح ہوتی ہے کہ ہم نے جن کو ووٹ دے کر اپنے مسائل کی نشاہدہی اور ان کے حل کے لئے ایوان میں بھیجا ہوتا ہے وہ وہاں جا کر صرف اپنے ذاتی مفادات کا رنڈی رونا روتے رہتے ہیں ان کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ ان کے حلقہ جات میں کیا کیا پریشانی ہے سرکاری ہسپتال، سرکاری سکولز، سرکاری دفتاتر کس طرح عام لوگوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہیں اسمبلی میں پہنچے کے بعد ان کا ایک ہی مقصد رہ جاتا ہے کہ 5سال کس طرح لگانے ہیں اور آمدن کو دوگنا سے پانچ گنا کس طرحکرنا ہے اسمبلی میں بیٹھے لوگ عام لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ نواز، زرداری، بھٹو، الطاف اور دیگر راہنمائوں کے دفاع کرنے کے لئے بیٹھے ہیں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرنے سے پہلے ضرور سوچیں شکریہ PTI NA-104
عمران خان اور پاکستان
- Get link
- X
- Other Apps
پاکستان میں سیاستدانوں کا بہترین کاروبار سیاست ہے اور اس میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری ہو گی آمدن اس سے کئی گنا زیادہ آئے گی۔ اک ان پڑھ سیاست دان وزیر بن کر پڑھے لکھے افسران پر حکم چلاتا ہے اس کے اپنے بچے تو ملک سے باہر ہوتے ہیں اورغریب عوام کے بچوں کےلئے مگر مچھ کے آنسو بہا کر انہیں لوٹتا رہتا ہے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلئے عمران خان کا ساتھ دیں